مال روڈ ہل سائیڈ پر قائم دکانیں ہوٹلز، ریسٹورنٹس، پراپرٹی دفاتر خالی
مری (نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مال روڈ ہل سائیڈ پر قائم دکانیں، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، پراپرٹی دفاتر اور دیگر کاروباری مراکز خالی کرا لیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے متاثرہ تاجروں کو اتوار تک تمام سامان نکال کر قبضہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی جس پر تاجروں نے انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے بعد اپنی املاک خالی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ تاجران کو حکومت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا معاوضہ ادا نہیں کیا جا سکا جس کے باعث تاجروں اور کاروباری حلقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔