فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اور کیریئر کنیکٹ کے اشتراک سے اے آئی ایڈٹیک سمٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اور کیریئر کنیکٹ کے اشتراک سے اے آئی ایڈٹیک سمٹ 2026کا انعقاد کیا گیا۔
ملک بھر سے تعلیمی ماہرین، پالیسی سازوں، محققین، ترقیاتی ماہرین، ٹیکنالوجی کے رہنما اور صنعتی شعبے کے نمائندگان نے شریک ہو کر پاکستان کے تعلیمی شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انقلابی کردار پر گفتگو کی۔ صدارت ڈاکٹر سمیہ ڈوگر نے کی جبکہ کیریئر کنیکٹ کے بانی حذیفہ سرفراز نے پروگرام لیڈ کے فرائض انجام دیئے اور انوشیا ضیاء اور مصباح مظفر نے ایونٹ کی نظامت سنبھالی۔ ناردرن یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر محسن رضا نے زور دیا کہ اے آئی تدریس، تعلیم اور تحقیق کے روایتی تصورات کو نئی جہت دے رہی ہے۔