مساجد، مدارس اسلام کے قلعے، دین کے بنیادی مراکز، عارف شیرازی

مساجد، مدارس اسلام کے قلعے، دین کے بنیادی مراکز، عارف شیرازی

لوگوں کو دین اور قرآن کی فکر کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت، مقررین کا خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی راولپنڈی مولانا عارف شیرازی نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے اور دین کے بنیادی مراکز ہیں، قرآن و سنت کے ذریعے معاشرے میں حقیقی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے، اس لیے لوگوں کو دین اور قرآن کی فکر کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی راولپنڈی حلقاتِ قرآنیہ، دروسِ قرآن اور بڑے پیمانے پر دورئہ تفسیرِ قرآن کے پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی شعبہ مساجد و مدارس اور جمعیت اتحاد العلماء ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام ’’مثالی تحریکی مسجد‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مفتی عطاء الرحمن، مدیر مراکزِ قرآن و سنت کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کی قیادت اور قوموں کی امامت کیلئے علم اور تعلیم بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت کو فرقہ واریت کے بجائے قرآن کریم سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں