کامسٹیک نے انڈونیشیا کی معروف جامعہ ائرلنگا میں رابطہ دفتر قائم کر دیا

کامسٹیک نے انڈونیشیا کی معروف  جامعہ ائرلنگا میں رابطہ دفتر قائم کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) نے انڈونیشیا کی معروف جامعہ ائرلنگا، سورابایا میں کامسٹیک ورلڈ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ رابطہ دفتر قائم کر دیا ہے۔۔۔

 جس کا مقصد او آئی سی رکن ممالک کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ رابطہ دفتر کی افتتاحی تقریب ڈبلیو یو اے سی ڈی سیکرٹریٹ سورابایا میں منعقد ہوئی، جس میں ائرلنگا یونیورسٹی کے ریکٹر اور ڈبلیو یو اے سی ڈی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد مدیان، انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری، کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال اور دیگر اعلیٰ تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں