قومی سطح پر لیڈرشپ انگیجمنٹ سیریز دی کوالٹی کمپیکٹ کا آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ہایر ایجو کیشن کمیشن نے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں قیادت کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے لیے قومی سطح پر لیڈرشپ انگیجمنٹ سیریز دی کوالٹی کمپیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔
جو پاکستان کے پریسکرپٹس، اسٹینڈرڈز اینڈ گائیڈ لائنز فار کوالٹی ایشورنس اِن ہائر ایجوکیشن (PSG-2023) کے تحت شروع کی گئی ہے ۔ اس سلسلے کی افتتاحی پنجاب ریجنل نشست فور مین کر سچن یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔پنجاب ریجنل سیشن میں تقریباً 100 سینئر یونیورسٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جن میں مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ڈینز اور رجسٹرارز شامل تھے، جو پنجاب بھر کی 29 جامعات کی نمائندگی کر رہے تھے۔