ماڈل کالجز میں میں داخلوں کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامتِ تعلیم (ایف ڈی ای) نے اسلام آباد کے تمام ماڈل کالجز میں ایچ ایس ایس سی (فرسٹ ایئر) 2026-28 تعلیمی سیشن میں داخلوں کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام داخلے صرف آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے کیے جائیں گے۔
ایف ڈی ای کے اکیڈمکس ونگ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں قائم تمام ایسے تعلیمی ادارے، جہاں ایچ ایس ایس سی کلاسز کی سہولت موجود ہے۔ نئے تعلیمی سیشن کے لیے طلبہ کو صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے داخلہ دیں گے۔