محکمہ ڈاک کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اصلاحاتی منصوبہ شروع

 محکمہ ڈاک کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اصلاحاتی منصوبہ شروع

تکنیکی ماہر کی خدمات حاصل کی جائیں گی، تنظیم نو کو سبوتاژ نہیں کرنے دینگے

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )محکمہ ڈاک کی آمدن اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے کے لئے محکمے کی تنظیم نو اور افرادی قوت کے احسن استعمال کے لئے ایک اصلاحاتی منصوبہ زیر عمل ہے ، اصلاحات کا بنیادی مقصد محکمے کا مالی استحکام کے ساتھ ساتھ صارفین کی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی اور محکمہ ڈاک کے ترقی یافتہ نظام سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ایک تکنیکی ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا اشتہار اخبارات میں شائع بھی کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ ڈاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کورین ایگزم بنک کے منصوبے کو اگلے سال کی پی ۔ایس ۔ڈی۔ پی میں شامل کر دیا گیا ہے ، اس منصوبے پر بطریق احسن عمل درآمد کے لئے تکنیکی طور پر قابل افرادی قوت کی بھی ضرورت ہے جو اسے دور حاضر میں جدید طریقوں سے چلانے کی اہل ہو گی۔اس مربوط اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کا اجرا ہو چکا ہے اس اثنا میں چند عناصران اصلاحات اور تنظیم نو کو سبوتاژ کرنے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں، یہ عناصر ملازمین اور صارفین کو گمراہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں جو ملازمین میں روزگار سے محرومی بلاجواز عدم استحکام اور بے چینی کا تاثر پیدا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں