لیاقت باغ کی نرسری میں پودوں کی افزائش، نگہداشت کیلئے خصوصی اقدامات

لیاقت باغ کی نرسری میں پودوں کی  افزائش، نگہداشت کیلئے خصوصی اقدامات

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے تحت لیاقت باغ کی نرسری میں پودوں کی افزائش، نگہداشت اور بہتر نشونما کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ادارے کی انتظامیہ نے ماحول دوست پالیسی کے تحت شہری علاقوں میں سبزہ بڑھانے اور خوبصورت ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف اقسام کے پودوں کی تیاری اور پرورش کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ مرکوز کر دی ہے ۔ جدید زرعی اور باغبانی تکنیکوں کے استعمال سے پودوں کی بہتر نشوونما کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں