علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، علامہ اقبال کے ڈیڑھ سو سالہ جشنِ ولادت پر علمی نشست
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اقبال چیئر آن مسلم اینڈ صوفی تھاٹ کے زیر اہتمام شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے ڈیڑھ سو سالہ جشنِ ولادت کے سلسلے میں ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ممتاز ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر قمر اقبال نے ‘‘حقیقت ابدی ہے مقامِ شبیری’’ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا جس میں انہوں نے فلسفۂ خودی، پیغامِ حریت اور واقعہ کربلا کے مختلف فکری و تہذیبی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کی صدارت اقبال چیئر کے منتظمِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کی۔