5 بجٹ پیش کرنیوالی وفاقی حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ،شفیع جان

5 بجٹ پیش کرنیوالی وفاقی حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ،شفیع جان

عمران خان کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے ،بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ،صوبائی وزیر اطلاعات

مردان ( نمائندہ دنیا ) صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ مردان کے عوام نے ہمیشہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ 8 فروری کے انتخابات میں ملک بھر کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، تاہم صرف خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے اور ان کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے ۔ وہ مردان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر مال طارق محمود آریانی نے کی، وزیر اطلاعات نے نو منتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ شفیع جان نے کہا کہ پانچ بجٹ پیش کرنے والی وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے ، جو اس کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں