اتوار بازار میں بار بار آتشزدگی ،سی ڈی اے کی نااہلی ہے ،کاشف چودھری
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے پشاور موڑ کے قریب سی ڈی اے کے زیر انتظام اتوار بازار میں لگنے والی آگ کے واقعے کو سی ڈی اے کی غفلت، نااہلی اور کرپشن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران سی ڈی اے کے زیر انتظام بازاروں میں یہ چوتھی بڑی آتشزدگی ہے جس پر سنجیدہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ واقعات کیسے رونما ہوتے ہیں یا کیوں ہونے دیئے جاتے ہیں۔ سی ڈی اے کی نااہلی کا خمیازہ تاجر برادری کروڑوں روپے کے نقصانات کی صورت میں بھگت رہی ہے ۔انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔