نصراللہ رندھاوا کی متاثرہ تاجروں سے ملاقات ،ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے ایچ نائن اتوار بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی۔
متاثرین کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار بار آتشزدگی کے واقعات اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی ناقص کارکردگی اور غفلت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے اسلام آباد میں بیوروکریسی محفوظ جبکہ عام شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ تاجروں کی عمر بھر کی جمع پونجی خاکستر ہو رہی ہے مگر ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاتا۔