پیپلز پارٹی بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کا تحفظ کریگی :میاں خرم رسول

پیپلز پارٹی بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کا تحفظ کریگی :میاں خرم رسول

پنجاب حکومت کا بلدیاتی ایکٹ جمہوریت، عوامی مینڈیٹ اورمقامی خودمختاری پر حملہ ہےسیاسی جماعتوں کی مشاورت سے جلد آل پارٹیز بلدیاتی کنونشن بلائیں گے :اجلاس سے خطاب

 راولپنڈی(دنیا رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی نے پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے بلدیاتی ایکٹ اور متنازع حلقہ بندیوں کو جمہوری اصولوں، عوامی نمائندگی اور آئینی تقاضوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورا نظام عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے سیاسی جوڑ توڑ، ہارس ٹریڈنگ اور منتخب نمائندوں کو بے اختیار کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔راولپنڈی سٹی کے صدر میاں خرم رسول کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں نائب صدر پنجاب پی پی رانا رفاقت ،سابق ناظم راولپنڈی ، آصف اکبر ،سٹی جنرل سیکرٹری ، سابق ڈپٹی میئر راجہ الطاف ، سابق چیئرمین ، وائس چیئرمینز، سابق ناظمین ناصر میر ، راجہ ساجد ، جمیل قریشی ، عابد مغل ، جہانگیر بٹ ، ملک اعجاز ، شفیق کیانی ، رانا شوکت اور دیگر ناظمین، کونسلرز، خواتین اور اقلیتی نمائندوں نے کہا پنجاب حکومت کا بلدیاتی ایکٹ جمہوریت، عوامی مینڈیٹ، مقامی خودمختاری پر حملہ کے مترادف ، چیئرمین یونین کونسل کے بالواسطہ انتخاب کا طریقہ کار عوامی مینڈیٹ کی صریح توہین ہے ۔ میاں خرم رسول نے کہاپیپلز پارٹی غیر منصفانہ حلقہ بندیوں اور متنازع بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ہر آئینی، قانونی اور سیاسی فورم پر بھرپور جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کے سینئر وکلا پر مشتمل قانونی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد آل پارٹیز بلدیاتی کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں