7 محرم کے مرکزی جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

7 محرم کے مرکزی جلوس  کے لیے راولپنڈی پولیس  کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

راولپنڈی(این این آئی)سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے سخت اور جامع سکیورٹی انتظامات کیے جبکہ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کی۔

تفصیلات کے مطابق سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس کے 3500 سے زائد افسران اور اہلکاروں نے سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دی جبکہ محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 7000 سے زائد اہلکار مختلف فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں