محرم الحرام ، ضابط اخلاق،ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے ،کمشنر

  محرم الحرام ، ضابط اخلاق،ایس او  پیز پر عمل یقینی بنایا جائے ،کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر عامر خٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا نے آٹھویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر تلہ گنگ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او نے تلہ گنگ شہر میں آٹھویں محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات، ویجیلنس، میڈیکل کیمپس، عزاداروں کے لیے نیاز کی تقسیم، سبیلوں پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، میونسپل سروسز اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ جلوس کے روٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر اور آر پی او نے ہدایت کی کہ مرکزی جلوس، امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ، جبکہ جلوس کے اختتام تک مسلسل اور مؤثر نگرانی برقرار رکھی جائے ۔ انہوں نے محرم الحرام کے ضابط اخلاق اور تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل تیاری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں