ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

 ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(این این آئی)گنجمنڈی پولیس نے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فون، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث دو رکنی گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان سے پانچ مسروقہ موٹر سائیکلیں، چھینی گئی 19 ہزار روپے کی رقم، موبائل فون، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں