وفاقی بجٹ ،عوام کو کچھ نہیں دیا گیا ،قومی وطن پارٹی
اسلام آباد(نامہ نگار)قومی وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز نے قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔
حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے دوچار عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے بجائے محض اعداد و شمار کا کھیل پیش کیا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 7 فیصد اضافہ موجودہ مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں سراسر ناانصافی ہے ۔