حق کیلئے ڈٹ جانا ہی حسینت ہے ،پی پی راولپنڈی

حق کیلئے ڈٹ جانا ہی  حسینت ہے ،پی پی راولپنڈی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) حق کیلئے ڈٹ جانا ہی حسینت ہے محرم الحرام صبر قربانی وفا اور حق و صداقت کا حقیقی پیغام دیتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر اشعر حیات خان ، ملک خالد نواز بوبی نے ڈویژنل نائب صدر بنارس چوہدری کی جانب سے محلہ قاسم آباد میں\"سبیل حسینی \" لگانے کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے صدر سید مسعود الحسن شاہ نے کہا حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے گھرانے کی قربانی دے کر اپنے نانا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو تحفظ دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں