علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،اسلام کا فلسفہ سیاست کے موضوع پر سیمینار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مجلسِ فکر و ادب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصل خانے کے تعاون سے اسلام کا فلسفہ سیاست کے عنوان سے سیمینار اور اسی موضوع پر شائع ہونے والی کتاب کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا۔
تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین نے کی۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر مجید مشکی مہمانِ خصوصی تھے ۔ مقررین نے اسلامی سیاسی فکر کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کا فلسفہ سیاست عدل، امانت، مشاورت، انسانی حقوق اور عوامی فلاح کے اصولوں پر استوار ہے جو ایک متوازن اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔