اے سی پنڈدادنخان سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا ) انجمن تاجران پنڈدادنخان کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شہر کی خوبصورتی اور شہری مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے شہر میں بیوٹیفکیشن سکیم نکاسی آب کے نالوں کی صفائی اور شہر کی لنک روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں ،اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔