غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈائون ،خصوصی ٹیمیں تشکیل
ٹریفک کے بہائومیں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ،سی ٹی او
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہرائوں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں،چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہائومیں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایاجائے ،انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی مراکزمیںپارکنگ کے لئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے ،فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔