اسلام آباد ،11مشکوک افراد ،22موٹر سائیکل تھانے بند
444 افراد، 161گھروں، 20ہوٹلوں ، 215موٹر سائیکلوں،115 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 444افراد، 161گھروں، 20 ہوٹلوں ، 73دکانوں، 215 موٹر سائیکلوں اور 115گاڑیوں کی چیکنگ کی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلیمان ظفر کی نگرانی اور زونل ایس پیز کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے ۔ کارروائی کے دوران جانچ پڑتال کے لیے 11 مشکوک افراد اور 22 موٹر سائیکلیں متعلقہ تھانوں میں منتقل کی گئیں۔