ترنول میں گیزر کی گیس لیکج سے دھماکہ، چار افراد زخمی
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ ترنول کی حدود میں گیزر سے گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ضلعی انتظامیہ کیمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مجسٹریٹ موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیزر سے گیس لیکج کے باعث پیش آیاجبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔