مکمل پاکستان پارٹی کا روپے کیلئے منفرد قومی علامت متعارف کرانیکا اعلان

 مکمل پاکستان پارٹی کا روپے کیلئے منفرد  قومی علامت متعارف کرانیکا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے پاکستانی روپے کے لیے ایک منفرد قومی علامت (لوگو) متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے سرکاری سطح پر منظور کرکے تمام قومی و بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں رائج کیا جائے۔۔۔

 ، یہ نشان کسی فرد یا سیاسی جماعت کی ملکیت نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان اور پوری قوم کا مشترکہ اثاثہ ہونا چاہیے ، اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی کرنسیوں کی اپنی الگ شناخت ہوتی ہے ، جبکہ پاکستان 78 برس گزرنے کے باوجود اپنی کرنسی کی کوئی باقاعدہ علامت متعارف نہیں کرا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں