مری،سیاحوں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،سی ٹی او

 مری،سیاحوں کی سہولیات کیلئے  ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،سی ٹی او

مری( نمائندہ دنیا) مری میں گرمائی سیزن اپنے عروج پر، سیاحوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،چیف ٹریفک آفیسر منیر ہاشمی دیگر افسران کے ہمراہ فیلڈ میں موجود تمام ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔۔

،ویک اینڈ پر مری میں غیر معمولی رش پرسی ٹی اومری نے ہدایت کی ہے کہ سیاح ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں،مری میں آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے اضافی نفری تعینات کیے گئے ہیں ، اوورلوڈنگ اور گاڑی سے باہر لٹک کر سفر ہرگز نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں