ایس پی صدر کی زیر صدارت اجلاس، زیر تفتیش مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

 ایس پی صدر کی زیر صدارت اجلاس، زیر  تفتیش مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

راولپنڈی (اے پی پی) ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر کی زیر صدارت صدر آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

 اجلاس میں زیر تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا جبکہ پولیس افسران کو جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مقدمات کو فوری یکسو کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...