رنگ روڈ کا 98 فیصد کام مکمل ،ٹول پلازہ کی تنصیب کا کام باقی

رنگ روڈ کا 98 فیصد کام مکمل ،ٹول پلازہ کی تنصیب کا کام باقی

سب ویز، نالہ برجز، انٹرچینج برجز، ریور برجز اور ریلوے برجز سو فیصد مکمل ،کمشنر کو بریفنگ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں رنگ روڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ اور سگنل فری کوریڈور منصوبوں کا تعارفی و جائزہ اجلاس ہوا۔ رنگ روڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ 38.3 کلومیٹر طویل جدید شاہراہ پر مشتمل ہے اور منصوبے کے تحت مرکزی سڑک، فلائی اوورز، سب ویز اور دیگر تعمیراتی کام تقریباً مکمل کیے جا چکے ہیں۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ سب ویز، نالہ برجز، انٹرچینج برجز، ریور برجز اور ریلوے برجز سو فیصد مکمل کیے جا چکے ہیں۔

اسکے علاوہ کرب سٹون، روڈ بیریئرز، روڈ مارکنگ، سائن بورڈز، برتھ اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے ، جبکہ صرف ٹول پلازہ کی تنصیب کا کام باقی ہے ۔منصوبہ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے ۔ رنگ روڈ کے مؤثر آپریشن کے لیے علیحدہ پولیسنگ اور مینجمنٹ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی، سکیورٹی اور انتظامی امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ رنگ روڈ کے اطراف تین قطاروں پر مشتمل شجرکاری، اعلیٰ معیار کی گھاس اور ماحول دوست پودوں کی تنصیب کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...