اسلام آباد ، 10 مشکوک افراد ، 19 موٹر سائیکل تھانے بند

 اسلام آباد ، 10 مشکوک افراد ، 19 موٹر سائیکل تھانے بند

547 افراد، 217 گھروں، 31 ہوٹلوں ،223 موٹر سائیکلوں،93 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 19 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا ۔ مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 547 افراد، 217 گھروں، 31 ہوٹلوں، 58 دکانیں، 223 موٹر سائیکلوں اور 93 گاڑیوں کو چیک کیا گیا ،مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...