کامسیٹس اور شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی کے مابین سڑٹیجک شراکت داری

کامسیٹس اور شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی کے مابین سڑٹیجک شراکت داری

میڈیکل کے امتحانی نظام کی ڈیجیٹل پر منتقل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرینگے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادنے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ پاکستان میں میڈیکل کے امتحانی نظام کی ڈیجیٹل پر منتقل کے لیے سٹرٹیجک شراکت داری قائم کر لی ہے ۔ یہ تعاون اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز اور تحقیق کے شعبوں میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی قومی سطح پر ممتاز حیثیت کا ایک اور مظہر ہے۔

اس سلسلے میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اپنی مضبوط تکنیکی مہارت اور جدید ڈیجیٹل امتحانی نظام کی تیاری، نفاذ اور مؤثر انتظام کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانی نظام کو جدید ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرے گی۔ یونیورسٹی جدید ڈیجیٹل ایگزامینیشن مینجمنٹ سسٹم (DEMS) کی تنصیب، آپریشن اور نگرانی کی بھی ذمہ دار ہوگی، جس کے ذریعے امتحانی عمل کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ، ڈیٹا سکیورٹی اور انتظامی مؤثریت کو یقینی بنایا جائے گا۔ کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر اور رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اشرف قریشی نے جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عفشین منصور نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...