اڈیالہ جیل کی لیڈی سائیکالوجسٹ کو سابق قیدی کی جانب سے ہراسانی کا سامنا

اڈیالہ جیل کی لیڈی سائیکالوجسٹ کو  سابق قیدی کی جانب سے ہراسانی کا سامنا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل کی لیڈی سائیکالوجسٹ کو سابق قیدی کی جانب سے ہراسانی کا سامنا ہے۔

سینٹرل جیل اڈیالہ (راولپنڈی) میں خدمات انجام دینے والی ایک لیڈی سائیکالوجسٹ نے سابق قیدی کی جانب سے ہراسانی اور دھمکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ مدعیہ نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سائیکالوجسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ قیدی محمد اسرار، جو جیل سے رہائی پا چکا ہے ، رہائی کے بعد مسلسل کالیں کرکے اور پیغامات بھجوا کر انہیں پریشان اور ہراساں کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...