ٹریفک وارڈن فاروق کلیار نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

 ٹریفک وارڈن فاروق کلیار نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے ڈگری لی ،پولیس افسروں کی مبارکباد

 راولپنڈی ( دنیا رپورٹ ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سب انسپکٹر محمد فاروق کلیار نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) سے اردو زبان و ادب میں پی ایچ ڈی کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ڈگری مکمل کر لی۔ڈاکٹر محمد فاروق کلیار کے تحقیقی مقالے کا عنوان فکشن اور سماج: معاصر اردو افسانے میں صنفی امتیازات کا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے تناظر میں مطالعہ ہے۔ تحقیق کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف، خصوصاً صنفی مساوات (Gender Equality) کے ہدف کے حصول میں اردو افسانے کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

تحقیق میں معاصر اردو افسانے کے ذریعے معاشرے میں صنف کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک، اس کے سماجی اثرات اور صنفی مساوات کے فروغ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ مقالے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ادب، بالخصوص اردو افسانہ، معاشرتی شعور بیدار کرنے اور صنفی انصاف کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے افسران نے ڈاکٹر محمد فاروق کلیار کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی یہ کامیابی فورس کے دیگر افسران اور اہلکاروں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی ترغیب کا باعث بنے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...