راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے وفد کی سی پی اوسے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے سٹی پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔۔۔
اور انہیں سٹی پولیس آفیسر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،تعارفی ملاقات کے دوران راولپنڈی شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، ٹریفک کے مسائل، تاجر برادری کو درپیش چیلنجز اور سیف سٹی منصوبے کی موثر عملدرآمد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے اس امر پر زور دیا کہ محفوظ اور پرامن کاروباری ماحول معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے ، جبکہ ٹریفک کی بہتر منصوبہ بندی اور جدید نگرانی کے نظام سے شہریوں اور تاجروں کو خاطر خواہ سہولت فراہم کی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments