مولانا فضل الرحمن کو فوج مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہئے :اکرم رضوی

مولانا فضل الرحمن کو فوج مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہئے :اکرم رضوی

دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے :ترجمان تنظیمات اہلسنت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )تنظیماتِ اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاک فوج سے متعلق متنازعہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچتا رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری قومی جدوجہد کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔اہلِ سنّت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ متحد ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علمیہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے فوج مخالف متنازعہ بیان پر قوم اور پاک فوج سے غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے ۔ ایسے بیانات دشمن عناصر کے بیانیے کو تقویت دیتے ہیں، اس لیے قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...