ذوالفقار چیمہ کی تحریروں میں تصنع اور بناوٹ نہیں:افتخارعارف

ذوالفقار چیمہ کی تحریروں میں تصنع اور بناوٹ نہیں:افتخارعارف

چیمہ جیسے لوگوں نے ایمان و ضمیر کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا:ڈاکٹر نجیبہ عارف جہد مسلسل مصنف کی زندگی کا استعارہ :حمیدشاہدودیگرکا3نئی کتب کی تقریب پذیرائی سے خطاب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ملک کے نامور شاعر اور دانشور افتخار عارف نے کہاہے کہ ذوالفقار چیمہ کی تحریروں میں تصنع اور بناوٹ نہیں بلکہ اخلاص اور حالات کو بہتر کرنے کا جذبہ ہے ،اسلئے وہ مقبول ہیں اور لوگ انکی تحریریں شوق سے پڑھتے ہیں،وہ نامور کالم نگار اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی تین نئی کتابوں‘‘ جہد مسلسل’’، ‘‘افکار تازہ’’ اور‘‘سمجھتا ہوں جسے حق’’ کی تقریب پذیرائی میں صدارتی تقریر کر رہے تھے ،تقریب میں ہر طبقہ فکر کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔علم و ادب اور سروسز سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات بہت نمایاں تھے ۔اکادمی ادبیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ ہمارے ملک کو ذوالفقار چیمہ جیسے صاحب کردار اور باضمیر لوگوں کی ضرورت ہے جنہوں نے ایمان اور ضمیر کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا۔معروف ناول نگار حمید شاہد نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ نے کبھی مصلحت کو اصولوں پر غالب نہیں آنے دیا ۔انکی خودنوشت میں کامیابیوں سے زیادہ امتحانات کا ذکر ہے ۔جہد مسلسل محض ایک نام نہیں بلکہ مصنف کی زندگی کا استعارہ ہے ۔۔اس کتاب میں منظر نگاری، کردار نگاری اورمکالمہ نگاری تینوں عناصر نمایاں ہیں۔سابق نیول چیف ایڈمرل ذکائاللہ نے مصنف کی حب الوطنی کو سراہا۔ممتاز کالم نگار قرات العین حیدر نے کہا کہ مصنف کسی فلسفی کی طرح پیچیدہ اصطلاحات استعمال نہیں کرتے بلکہ ایک استاد کی طرح بات سمجھاتے ہیں اور یہی انکی مقبولیت کا راز ہے ۔تقریب کی نظامت معروف شاعر جناب محبوب ظفر نے بڑے دلنشین انداز میں کی۔مصنف ذوالفقار چیمہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد اپنی کتابوں سے چند اقتباس پڑھ کر سنائے جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...