جماعت اسلامی کا 7 اگست راولپنڈی میں مہنگا ئی کیخلاف ریلی کا اعلان

 جماعت اسلامی کا 7 اگست راولپنڈی میں مہنگا ئی کیخلاف ریلی کا اعلان

بعد نماز مغرب دھرنے سے حافظ نعیم الرحمن آن لائن خطاب کرینگے ،عارف شیرازی

 راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عارف شیرازی نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ہے جبکہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت نے عوام کو مکمل ریلیف نہیں دیا۔ اس امرکااظہارانہوں نے سوموار کے روزضلعی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مہنگائی کیخلاف 7 اگست کو لیاقت باغ سے مری روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، احتجاج کے دوران ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔

بعد نماز مغرب دھرنے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آن لائن خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا کہ 7 اگست کو ملک بھر میں احتجاج اور راولپنڈی میں بڑا دھرنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پر بھاری ٹیکس اور پٹرولیم لیوی عوام پر ظلم ہے ۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بدانتظامی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...