نسٹ بزنس سکول نے عالمی ایکریڈیٹیشن حاصل کر لی

نسٹ بزنس سکول نے عالمی ایکریڈیٹیشن حاصل کر لی

اعزاز معیاری تعلیم، عالمی سطح پر جامعہ کے عزم کا مظہر ، ریکٹر ڈاکٹر زاہد لطیف

  اسلام آباد( دنیا رپور ٹ ) نسٹ بزنس سکول (این بی ایس) نے کاروباری تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کی عالمی ایکریڈیٹیشن حاصل کر لی جس کے بعد این بی ایس دنیا بھر کے ان چھ فیصد سے بھی کم بزنس سکولز میں شامل ہو گیا ہے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے ۔ نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے اس کامیابی کو نہ صرف نسٹ بلکہ پاکستان کے اعلی تعلیمی شعبے کے لئے بھی ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز معیاری تعلیم، جدت اور عالمی سطح پرموثر کردار ادا کرنے کے لئے جامعہ کے عزم کا مظہر ہے ۔ نسٹ بزنس سکول کے پرنسپل اور ڈین ڈاکٹر نوخیز سرور نے کہا کہ اے اے سی ایس بی ایکریڈیٹیشن سے ادارے کی عالمی شناخت مزید مستحکم ہوگی اور بین الاقوامی جامعات کے ساتھ شراکت داری، طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور گریجویٹس پر عالمی آجروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...