اسلامی اور ہزارہ یونیورسٹی میں تعاون کو وسعت دی جا ئے ، سردار یوسف
ریکٹر اسلامی یونیورسٹی کا دورہ جامعہ ہزار ہ ، علمی و تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے صدر و قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ کے تبادلے اور عربی زبان کی تعلیم کے فروغ سے متعلق تعاون کے معاہدے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان سے ملاقات کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ علمی تعاون، مشترکہ تحقیق اور بہترین تجربات کے تبادلے سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم مزید مضبوط ہوگی۔
اپنے خطاب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تجویز دی کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور ہزارہ یونیورسٹی کے درمیان علمی و تحقیقی تعاون کو وسعت دینے کے امکانات تلاش کیے جائیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی کے کیمپس میں شاہ عبدالعزیز مسجد کی تعمیر میں سعودی عرب کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے ایک پائیدار تحفہ قرار دیا جو نسلوں تک طلبہ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments