آرڈی اے میں قرعہ اندازی ،آ ئندہ حج کیلئے 2ملازمین کا انتخاب
ملا زمین کا شفاف قرعہ اندازی پر ڈائریکٹر ایڈمن نوشین اسرار سے اظہار تشکر
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) آر ڈی اے کانفرنس روم میں حج برائے سال 2027ء کے لیے اہل ملازمین کے درمیان شفاف قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ایڈمن نوشین اسرار نے کی ۔اس موقع پر گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کے لیے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی جس کے نتیجے میں دو خوش نصیب ملازمین، عاصم نواز کھوکھر (سٹینوگرافر گریڈ 15) اور تراب الحسن (جونیئر کلرک، گریڈ 11) حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب قرار پائے ۔ اس موقع پر شرکا نے ڈائریکٹر ایڈمن نوشین اسرار کا شفاف اور منصفانہ طریقہ کار کے تحت قرعہ اندازی کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments