کم کھاد، زیادہ پیداوار والی فصلوں کی تیاری ناگزیر:زرعی ماہرین
اضافی کھاد کا ضیاع کسانوں کے نقصان، ماحولیاتی آلودگی کا باعث :ڈاکٹر عابد سبحانی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے نئی اقسام کی تیاری ضروری:ڈاکٹر کوثر و دیگر کا خطاب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کم کھاد، زیادہ پیداوار والی فصلوں کی تیاری ناگزیر ہے ، اضافی کھاد کا ضیاع کسانوں کے نقصان، ماحولیاتی آلودگی کا باعث اور غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے نئی اقسام کی تیاری ضروری ہے ۔ لوک سانجھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غذائی اجزا والی نئی فصلوں کی تیاری پر تحقیق کے موضوع پر فورم منعقد کیا گیا۔ کراپ بریڈر ڈاکٹر کوثر نواز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات پوری اور کھاد کے بڑھتے اخراجات کم کرنے سمیت ماحول کے تحفظ کے لیے فصلوں کی نئی اقسام تیار کرنا ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر عابد سبحانی نے کہا کہ فصلوں کی بہتر نشوونما کے لیے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش، کیلشیم، میگنیشیم اور سلفر بنیادی غذائی عناصر ہیں۔ موجودہ نظام میں کھاد کا بڑا حصہ فصل استعمال نہیں کر پاتی جس کے باعث کسانوں کے اخراجات بڑھتے ہیں اور اضافی کھاد ماحول کیلئے نقصان کا باعث ہے ۔ جدید زرعی تحقیق کا مقصد کم کھاد کے استعمال سے زیادہ پیداوار کی اقسام تیار کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments