گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلیدہ کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ ،بریفنگ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلیدہ کے 33رکنی طلباء پر مشتمل وفد نے 6 فیکلٹی ممبران کے ہمراہ آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔
دورے کے دوران طلباء نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، سینیٹ کے ارتقائی سفر، اہم قومی شخصیات اور تاریخی دستاویزات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ طلبہ نے سینیٹ میوزیم میں محفوظ تاریخی ریکارڈ اور نادر تصاویر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر طلبا ء کو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ایوان کی کارروائی، قانون سازی کے مختلف مراحل، قائمہ کمیٹیوں کے کردار اور ارکانِ سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں وفد نے گلی دستور کا دورہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments