زچہ بچہ ہسپتال کا سٹیٹس تبدیل کرنا بنیادی حق پر ڈاکہ ،غلام علی

زچہ بچہ ہسپتال کا سٹیٹس تبدیل  کرنا بنیادی حق پر ڈاکہ ،غلام علی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)عوامی ایکشن کمیٹی برائے زچہ بچہ ہسپتال راولپنڈی چیف آرگنائزر غلام علی خان نے کہا ہے کہ اہم ترین منصوبے کو فقط چلڈرن ہسپتال میں تبدیل کرنا راولپنڈی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے بنیادی حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ راولپنڈی جیسے بڑے شہر میں قیامِ پاکستان سے آج تک سرکاری سطح پر گائنی اور زچہ و بچہ کی سہولیات شدید قلت کا شکار ہیں۔ موجودہ سرکاری ہسپتالوں کے گائنی وارڈز کی حالت ایسی ہے کہ اسے بیان کرتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔ مریضوں کی تعداد زیادہ جبکہ سہولیات انتہائی محدود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...