محکمہ جنگلات مری کی کارروائیاں ،غیر قانونی آرا مشینیں، ناکارہ پرزہ جات ضبط
مری (نمائندہ دنیا) محکمہ جنگلات کی بڑی کارروائیاں دو مقامات پر غیر قانونی آرا مشینیں، ناکارہ پرزہ جات ضبط، گاؤں دھیرکوٹ میں ایک نجی پراپرٹی پر چھاپہ مارا۔۔۔
جہاں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی آرا مشین (سا مشین) کو ضبط کرکے جنگلات کے قوانین کے مطابق مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فارسٹس لوئر ٹوپہ اور فارسٹ پٹرول آفیسر بن کی مشترکہ ٹیم نے انجام دی، دوسری کارروائی میں اے سی ایف لوئر ٹوپہ کی ٹیم نے گاؤں چنگواریان میں چھاپہ مارا، جہاں ایک ناکارہ آرا مشین برآمد ہوئی۔ ٹیم نے مشین کے تمام اہم پرزہ جات اپنی تحویل میں لے لیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments