راولپنڈی ،سانپ کے ڈسنے سے 34سالہ شخص جاں بحق
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے علاقے مین کچہری چوک میں سانپ کے ڈسنے سے34سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔۔۔۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اطلاع ملنے پر ایک ایمرجنسی گاڑی فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکار جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو متاثرہ شخص پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد حسین ولد شیر افضل کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 34 سال تھی اور وہ گورکھپور اڈیالہ کا رہائشی تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد میت کو ضلعی ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments