اوگی میں شہدا کی یاد میں تقریب زبردست خراج عقیدت
اوگی (نمائندہ دنیا) ضلع تورغر میں یوم شہداء کے موقع پر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔۔۔
، یادگارِ شہداء تورغر پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر عمران نے بھی شرکت کی، جہاں تورغر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلندی درجات، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی بھی دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments