بلوچستان کی مختلف جامعات سے طلبہ و طالبات کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ، بریفنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) بلوچستان کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے39رکنی طلبہ و طالبات کے وفد نے۔۔۔
سینیٹ سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا، پارلیمانی تاریخ، سینیٹ کے ارتقائی سفر، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے آئینی و جمہوری کردار سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ سینیٹ کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ ہال کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین سینیٹ کی پرنسپل سیکرٹری، رابعیہ انوار نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے انتظامی و پارلیمانی امور، قائمہ کمیٹیوں کے کردار، سینیٹ اجلاس کی کارروائی، قانون سازی کے مختلف مراحل اور ایوانِ بالا کی آئینی ذمہ داریوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments