این پی سی اور فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر کے مابین معاہدہ

این پی سی اور فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر کے مابین معاہدہ

ممبران کو او پی ڈی میں خصوصی، ٹیسٹوں پر 40، ایکسرے پر 10فیصد رعایت ہوگی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور فاطمہ الزہراء میڈیکل سینٹر کے درمیان صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری اور رعایتی طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دئیے گئے، نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور مرکزی مسلم لیگ کے صدر انعام الرحمان کمبوہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت صحافیوں اور این پی سی سٹاف کو او پی ڈی اور ماہر ڈاکٹروں کی فیس میں خصوصی رعایت، لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40فیصد، ایکسرے پر 10فیصد اور ڈینٹل سروسز پر 20فیصد رعایت دی جائے گی، اسی طرح نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن سمیت دیگر طبی سہولیات بھی انتہائی کم اخراجات پر فراہم کی جائیں گی۔ تقریب میں نائب صدر مرکزی مسلم لیگ شوکت سلفی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللہ طور، ترجمان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد سردار سلیم الیاس، ڈاکٹر شکیل اور ڈاکٹر منیب بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...