اسلام آباد، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری، 9گرفتار
بنی گالہ، بہارہ کہو، ترنول، سنبل، شالیمار میں کارروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس، تھانہ بنی گالا تھانہ بہارہ کہو، تھانہ ترنول، تھانہ سنبل اور تھانہ شالیمار پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 126گرام آئس، 859بوتل شراب، مختلف بور کے 6عدد پستول اورایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، مجرمان اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 8مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments