جاوہ فوڈز:وٹامنز سے بھرپور ڈرنک ’’جاوہ وے فلو‘‘ متعارف
وٹامن اے، وٹامن ڈی، آئرن اور زنک شامل، آم، سٹرابیری کے دو ذائقوں میں دستیاب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) جاوہ فوڈز نے جاوہ وے فلو کے نام سے وے پر مبنی ایک نیا مشروب متعارف کرا دیا ہے، جس میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، آئرن اور زنک شامل کیے گئے ہیں۔ مشروب 300ملی لیٹر کی بوتل میں آم اور سٹرابیری کے دو ذائقوں میں دستیاب ہے اور اس وقت جاوہ فوڈز کے تمام آؤٹ لیٹس پر فروخت کیلئے موجود ہے۔ یہ مشروب وے سے تیار کیا گیا ہے، اس میں پروٹین موجود ہے اور اسے کم چینی کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ جاوہ فوڈز نے صرف ذائقہ دار مشروب تیار کرنے کے بجائے اس میں وٹامنز اور معدنی اجزاء شامل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ پاکستان کے گھروں میں انہی چار غذائی اجزاء کی کمی سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اسد الرحمٰن جاوہ نے کہا ہم نے صرف ذائقہ شامل کرنے کے بجائے اس مشروب میں وٹامنز اور معدنی اجزاء شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments