ساکھ کونقصان پہنچانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے،ندیم اکبر

ساکھ کونقصان پہنچانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے،ندیم اکبر

ہم نام یا مشابہہ شناخت رکھنے والی کسی کمپنی، ادارے یا بزنس سے ہمارا کوئی تعلق نہیںمڈاس آزاد کمیونیکیشنز ادارہ، عوام، شراکت دار تصدیق ضرور کریں،سی ای او

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) مڈاس کمیونیکیشنز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ (MCP)نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک آزاد کمیونیکیشنز ادارہ ہے اور اِس کمپنی کا اس کی ہم نام یا مشابہہ شناخت رکھنے والی کسی بھی کمپنی، ادارے یا بزنس سے کوئی تعلق، وابستگی یا اشتراک نہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم اکبر نے واضح کیا کہ مڈاس کمیونیکیشنز پاکستان جو 2000میں قائم ہوئی اور جس کا صدر دفتر اسلام آباد میں واقع ہے کا ایسی کسی بھی کمپنی یا ادارے کے ڈائریکٹرز، شیئر ہولڈرز، انتظامیہ، ملازمین، نمائندگان یا ایجنٹس سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے اداروں کی کسی بھی کاروباری سرگرمی یا قانونی کارروائی، بشمول نیب یا کسی بھی عدالت، ٹربیونل، ریگولیٹری اتھارٹی یا سرکاری ادارے کے سامنے زیرِ سماعت معاملات، مکمل طور پر اْنہی اداروں کی ذمہ داری ہیں اور ان کا مڈاس کمیونیکیشنز سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے نام، شناخت یا ساکھ کی غیر قانونی استعمال، غلط نمائندگی یا کسی بھی قسم کی جعل سازی کی صورت میں ایم سی پی ہر مناسب قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ندیم اکبر نے صارفین، کاروباری شراکت داروں اور عوام پر زور دیا کہ \"مڈاس کمیونیکیشنز \" کے نام پر کسی بھی نمائندگی پر اعتماد کرنے یا کسی بھی کاروباری معاملے میں شامل ہونے سے قبل متعلقہ کمپنی کی شناخت کی تصدیق ضرور کر لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...