راولپنڈی، 12سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کے الزام میں ایک شخص گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے تھانہ سٹی پولیس نے 12سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے ان کی 12 سالہ بیٹی سے مبینہ نازیبا حرکات کیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments